بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايك ماھہ یہ كورس ۱۰ جون ۲۰۰۹ء كو شروع ہوا اور۱۱جولائی ۲۰۰۹ء تك جاری رہا۔ المصطفی اكیڈمی"اسلام آباد" میں منعقدہ اس كورس كے شركاء كو تجويد، صوت و لحن قرآن، قرآنی علوم، عقائد اور اخلاق كی تعليم دی گئی۔ مذكورہ رپورٹ كے مطابق اس كورس كے شركاء سے دو امتحان لئے گئے۔ ايك امتحان كورس شروع ہونے كے ۲۰ دن بعد ليا گيا جس میں ۸۰ فيصد نمبر لينے والے افراد كو اس كورس كے دوسرے مرحلے كے لئے منتخب كيا گيا جو ۱۰ روز پر محيط تھا۔ منتخب افراد سے دوسرا امتحان ۱۰ روز كے اختتام پر ليا گيا۔
439007