كربلا میں " بہار شہادت فيسٹيول" كا آغاز

IQNA

كربلا میں " بہار شہادت فيسٹيول" كا آغاز

11:02 - July 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1806372
بين الاقوامی گروپ: كربلا میں ولادت با سعادت امام حسين (ع) كی مناسبت سے بين الاقوامی فيسٹيول" بہار شہادت" كا آغاز ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے "صوت العراق'' سے نقل كيا ہے كہ امام حسين (ع) كے آستانہ عالیہ كے سربراہ " فاضل عوز" نےكہا ہے كہ عراقی سيكورٹی فورسز میں اتنی صلاحيت موجود ہے كہ وہ حرم امام حسين (ع) میں مكمل طور پر امن عامہ كو بحال ركھ سكیں۔ حرم شريف اور اس كے اطراف میں خفیہ كيمروں كو نصب كيا جائے گا۔ انہوں نے بين الاقوامی فيسٹيول كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اس میں ۲۰ عربی اور اسلامی ممالك كی ثقافتی و دينی انجمنیں شركت كر رہی ہیں اور اس سلسلہ میں بغداد اور نجف اشرف كے ہوائی اڈوں پر سخت حفاظتی انتظامات كئے جا رہے ہیں۔ اس فيسٹيول كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے ركن " عدنان الموسوی" نے كہا ہے كہ ذرائع ابلاغ میں اس بين الاقوامی فيسٹيول كی كافی حد تك تشہير كی گئی ہے اور اس میں اعلی حكومتی عہديداروں اور دوسری شخصيات كو بھی مدعو كيا جائے گا۔ حضرت ابوالفضل العباس (ع) كے حرم مبارك كے تعلقات عامہ كے انچارج " احمد جاسم ہنون" نے كہا ہے كہ اس میں شركت كے لئے عربی اور دوسرے ممالك كی ثقافتی و علمی شخصيات كو دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے كہ امام حسين (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۵ویں بين الاقوامی فيسٹيول " بہار شہادت" كا آغاز ۳ شعبان كو ہوا ہے جو ۵ شعبان تك جاری رہے گا۔
439042
نظرات بینندگان
captcha