تركی میں امام حسين علیہ السلام كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

تركی میں امام حسين علیہ السلام كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

14:34 - July 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1806689
بين الاقوامی گروپ:امام حسين علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے گزشتہ روز تركی كے شہر " Kadikoy" كی مسجد امام حسين علیہ السلام (ع) میں جشن كی ايك تقريب كا انعقاد كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " ZAMAN" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب میں شيعہ وسنی علماء، مذہبی انجمنوں كے نمائندوں اور اہل بيت (ع) كے حبداروں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ جشن كی اس تقريب كا اہتمام انجمن جعفريان نے كيا تھا۔ انجمن جعفريان كے صدر نے جشن كی اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ جب امام حسين علیہ السلام كی ولادت ہوئی تو سب سے زيادہ پيغمبر اسلام (ص) خوش ہوئے اور ہم بھی آج جشن كی اس تقريب میں شركت كر كے پيغمبر اسلام (ص) كی خوشی میں شريك ہونا چاہتے ہیں۔ انجمن جعفريان كے صدر نے مزيد كہا كہ امام حسين (ع) نے خدا كی خوشنودی كے لئے قيام كيا۔ ان كو پيروكاروں كوچاہیے كہ ان كی سيرت پر عمل كرتے ہوئے مسلمانوں میں افتراق اور انتشار ايجاد كرنے سے اجتناب كریں۔
439440

نظرات بینندگان
captcha