بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اباء" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس قرآنی محفل میں ملك بھر كی نامور شخصيات جيسے " عبدالمہدی الكربلائی"، وزير اعظم كے مشير " وليد الحلی" اور كربلا كے گورنر" آمال الدين الہر" وغيرہ نے بھی شركت كی۔ اس قرآنی محفل میں عراق كے نامور قراء كرام نے قرآنی آيات سے حاضرين كے قلوب كو منور كيا اور مداح حضرات نے امام عالی مقام كے حضور گلہائے عقيدت نچھاور كئے۔ عبدالمہدی الكربلائی نے اپنی تقرير میں دارالقرآن الكريم كی خدمات كو سراہتے ہوئے كہا كہ اس ادارے كی تاسيس كو ايك سال كا عرصہ ہوا ہے ليكن اس نے بہت زيادہ قرآنی سرگرمياں انجام دی ہیں۔ دارالقرآن الكريم كے انچارج محمد باقر المنصوری نے بھی اس ادارے كی كاركردگی رپورٹ كو پيش كيا۔
439433