عراق كے شہر ناصریہ میں قرائت قرآن كے مقابلوں كا اختتام

IQNA

عراق كے شہر ناصریہ میں قرائت قرآن كے مقابلوں كا اختتام

21:38 - July 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1807224
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز عراق كے شہر ناصریہ میں قرائت قرآن كے مقابلے اپنے اختتام كو پہنچے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اصوات العراق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كی نظارت كرنے والی كمیٹی كے انچارج"رعد عدنان" نے ان مقابلوں كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں میں عراق كے چار صوبوں بصرہ، ميسان، المثنی اور ذی قار كے ۶۰ قراء نے شركت كی۔ عراق كے پانچ نامور قرآنی اساتذہ ان مقابلوں میں منصف تھے۔ عراق كے شہر ناصریہ كے پيش نماز" محمد مہدی الناصری" نے ان مقابلوں كی اختتامی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی ثقافت كے فروغ كے لئے عراق كے مختلف علاقوں میں قرآنی مراكز كا قيام ضروری ہے۔
439656

نظرات بینندگان
captcha