بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے شركاء كا مذہبی مقامات كا دورہ

IQNA

بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے شركاء كا مذہبی مقامات كا دورہ

14:06 - July 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1807521
اعزازی گروپ/محمد بابائی سواسری: ۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شريك بعض قراء اور حفاظ نے شہر قم میں تاريخی اور مذہبی مقامات كی وزٹ كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان افراد نے قم میں جامعۃ المصطفی (ص) العالمیہ، قرآن شائع كرنے والے مركز اور امام خمينی (رح) كے گھر كی وزٹ كی ہے۔ اس كے علاوہ ان افراد نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) كی بھی زيارت كی ہے۔
ياد رہے كہ تہران میں منعقدہ ۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے ۱۹ جولائی ۲۰۰۹ء كو عيد مبعث كے دن شروع ہوئے اور ۲۴ جولائی كو ختم ہوئے۔ ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قراء اور حفاظ كی شركت كے علاوہ انڈونيشيا ، مصر، تركی، عراق اور يمن كے قراء اور حفاظ نے شركت كی۔
439664

نظرات بینندگان
captcha