مكتب تشيع ولولہ ايثارو شہادت كے بل بوتے پر زندہ و جاويد ہے: محمد كاظم پورامينی

IQNA

مكتب تشيع ولولہ ايثارو شہادت كے بل بوتے پر زندہ و جاويد ہے: محمد كاظم پورامينی

14:08 - July 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1807722
ثقافت و ہنرگروپ: بنياد شہيد قم كے سربراہ نے كہا كہ مكتب تشيع ولولہ ايثاروشہادت كے بل بوتے پر زندہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بنياد شہيد قم كے سربراہ محمد كاظم پورامينی نے روز جانباز كی مناسبت سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آج كے دن قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس اور ملت ايران كے جانبازوں كو خراج عقيدت پيش كرنے كا دن ہے۔ انہوں نے كہا كہ معاشرے میں جانبازی كی ثقافت كو فروغ دينے كی اشد ضرورت ہے اور یہ جانبازی اور سرفرازی كا ہی نتيجہ ہے كہ آج مكتب تشيع زندہ و جاويد ہے۔ انہوں نے كہا كہ جانبازو ايثار كا جو جذبہ انقلاب كے دوران ہمیں ورثہ میں ملا ہے اسے آئندہ نسلوں تك پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے كيونكہ دينی اقدار اور شہداء كے خون كی پاسداری اس میں مضمر ہے۔
440084

نظرات بینندگان
captcha