مصر میں حفظ قرآن كے مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے طلباء كی قدردانی

IQNA

مصر میں حفظ قرآن كے مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے طلباء كی قدردانی

14:51 - July 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1807743
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ مہينے مصر میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن كے مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے طلباء كو گزشتہ روز ايك تقريب میں خراج تحسين پيش كيا گيا اور یہ تقريب الازہر يونيورسٹی میں منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے مصر كے روزنامہ "الاخبار" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الازہر يونيورسٹی سے وابستہ قرآن سنٹر كے حفظ قرآن كے مقابلے گزشتہ مہينے منعقد ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز كی تقريب میں الازہر يونيورسٹی كے چانسلر " محمد سيد طنطاوی" نے خصوصی طور پر شركت كی۔ انہوں نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے تاكيد كی كہ الازہر يونيورسٹی سے وابستہ قرآنی مراكز كے حفاظ اور قراء كو تمام تعليمی سہوليات ميسر ہونی چاہئیں۔ الازہر يونيورسٹی كے قرآنی امور كے انچارج حداد عبدالعال نے كہا ہے كہ ان مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے طلباء كو مجموعی طور پر ۱۷ ملين مصری ليرہ انعام كے طور پر ديئے گئے ہیں۔
440143
نظرات بینندگان
captcha