بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے مصر كے روزنامہ "الاخبار" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الازہر يونيورسٹی سے وابستہ قرآن سنٹر كے حفظ قرآن كے مقابلے گزشتہ مہينے منعقد ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز كی تقريب میں الازہر يونيورسٹی كے چانسلر " محمد سيد طنطاوی" نے خصوصی طور پر شركت كی۔ انہوں نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے تاكيد كی كہ الازہر يونيورسٹی سے وابستہ قرآنی مراكز كے حفاظ اور قراء كو تمام تعليمی سہوليات ميسر ہونی چاہئیں۔ الازہر يونيورسٹی كے قرآنی امور كے انچارج حداد عبدالعال نے كہا ہے كہ ان مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے طلباء كو مجموعی طور پر ۱۷ ملين مصری ليرہ انعام كے طور پر ديئے گئے ہیں۔
440143