كويت كے ولی عہد نيويارك میں ايك اسلامی اسكول كا افتتاح كریں گے

IQNA

كويت كے ولی عہد نيويارك میں ايك اسلامی اسكول كا افتتاح كریں گے

15:06 - August 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1808259
بين الاقوامی گروپ: ۳۰ جولائی ۲۰۰۹ء كو امريكہ كے شہر نيويارك میں كويت كے ولی عہد ايك اسلامی اسكول كا افتتاح كریں گے۔ یہ اسكول حكومت كويت نے تعمير كروايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی"Kuna" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكہ میں كويت كے سفيرنے اس اسكول كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اسكول كی دو منزلہ عمارت میں ۱۳ كلاس روم ،كانفرنس ہال اور اساتذہ كے خصوصی كمرے موجود ہیں اور اس اسكول میں ۵۰۰ طلباء تعليم حاصل كر سكتے ہیں۔ امريكہ میں كويت كے سفير "سالم الصباح" نے مزيد كہا ہے كہ اس اسلامی اسكول میں تعليم كی تمام جديد سہوليات موجود ہیں اور نيويارك میں مسلمان طلباء كی تعليمی مشكلات كو دور كرنے كے لئے اس اسكول كا سنگ بنياد ركھا گيا ہے۔
440291

نظرات بینندگان
captcha