بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی"Kuna" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكہ میں كويت كے سفيرنے اس اسكول كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اسكول كی دو منزلہ عمارت میں ۱۳ كلاس روم ،كانفرنس ہال اور اساتذہ كے خصوصی كمرے موجود ہیں اور اس اسكول میں ۵۰۰ طلباء تعليم حاصل كر سكتے ہیں۔ امريكہ میں كويت كے سفير "سالم الصباح" نے مزيد كہا ہے كہ اس اسلامی اسكول میں تعليم كی تمام جديد سہوليات موجود ہیں اور نيويارك میں مسلمان طلباء كی تعليمی مشكلات كو دور كرنے كے لئے اس اسكول كا سنگ بنياد ركھا گيا ہے۔
440291