برونائی میں قرائت قرآن كورس كا اختتام

IQNA

برونائی میں قرائت قرآن كورس كا اختتام

13:19 - August 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1809103
بين الاقوامی گروپ: يكم اگست ۲۰۰۹ء كو برونائی میں قرائت قرآن كا كورس اختتام پذيرہوا ہے۔ اس كورس كے انعقاد كا مقصد كوالالمپور میں منعقدہ قرائت قرآن كے مقابلے میں شركت كے لئے برونائی كے نمائندوں كا انتخاب تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "BruDirect" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قرائت قرآن كے اس اجمالی كورس كا آغاز ۴ جولائی ۲۰۰۹ء كو برونائی كی وزارت مذہبی امور میں ہوا تھا اور يكم اگست ۲۰۰۹ء كو دو قراء كے انتخاب كے ساتھ ہی یہ كورس اپنے اختتام كو پہنچا تھا۔ اس كورس كا اہتمام برونائی كی وزارت مذہبی امور نے كيا تھا تاكہ برونائی كے قراء كی قرائت كے معيار كو بہتر بنايا جا سكے اور وہ بين الاقوامی مقابلوں میں برونائی كی نمائندگی كر سكیں۔
442444
نظرات بینندگان
captcha