بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ لرستان كی رپورٹ كے مطابق تجويد قرآن كی ان كلاسوں میں ۲۵ خواتين شركت كر رہی ہیں اور یہ كلاسیں خرم آباد كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی میں منعقد ہو رہی ہیں۔ ہراتواركو منعقد ہونے والی ان كلاسوں میں قرآن كريم كے نامور استاد " حسن رضا مرادی" خواتين كو تجويد قرآن كی تعليم ديتے ہیں۔
ياد رہے كہ یہ كلاسیں اس سال جولائی میں شروع ہوئی تھیں اور ستمبر ۲۰۰۹ء كے آواخر تك جاری رہیں گی۔
442486