لندن میں مصری سفارت خانے كے سامنے شيعوں كا مظاہرہ

IQNA

لندن میں مصری سفارت خانے كے سامنے شيعوں كا مظاہرہ

11:38 - August 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1809465
بين الاقوامی گروپ: مصر میں شيعہ رہنماؤں كی گرفتاری كے خلاف گزشتہ روز عراق اور بحرين كے شيعوں نے لندن میں مصر كے سفارت خانےكے سامنے مظاہرہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرين كے روزنامہ " وطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مظاہرے كے شركاء نے مصر كے صدر " حسنی مبارك"، الازہريونيورسٹی كے چانسلر " محمد سيد طنطاوی" اور مسلمان علماء كی عالمی انجمن كے سربراہ " يوسف قرضاوی" كے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرين نے مصر میں شيعوں كی گرفتاری كو مصر كی طرف سے امريكہ اور اسرائيل كی خدمت سے تعبير كيا ہے اور اعلان كيا ہے كہ غزہ كے محاصرے میں مصر نے اسرائيل اور امريكہ كی بڑی خدمت كی ہے اور اب شيعوں كو گرفتار كر كے امريكہ اور اسرائيل كو خوش كر رہا ہے۔
اس مظاہرے كے شركاء میں مصر كے شيعہ رہنما اور مصر كے شہر " المنصورہ" میں پروفيسر احمد راسم النفيس" كی مصری نظام حكومت كے خلاف آڈيو كيسٹ تقسيم كی گئی۔
442697
نظرات بینندگان
captcha