بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ملائيشيا كی خبررساں ايجنسی "Bernama" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائيشيا كے اسلامی ترقياتی ادارے میں تعلقات عامہ كی انچارج " آسیہ الخريب شاہ" نے گزشتہ روز ان مقابلوں كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ دنيا كے ۴۳ ممالك سے ۶۹ افراد ان مقابلوں میں شركت كر رہے ہیں اور اس تعداد میں مزيد اضافہ بھی ہو سكتا ہے۔ جن ممالك كے نمائندے ان مقابلوں میں شركت كر رہے ہیں ان میں سے بعض ممالك كے نام یہ ہیں: سعودی عرب، افغانستان ، چين، كروايشيا اور ہندوستان۔ ياد رہے كہ یہ مقابلے ۵ اگست ۲۰۰۹ء كو شروع ہو رہے ہیں اور ۱۲اگست ۲۰۰۹ء تك جاری رہیں گے۔
443038