عرب ممالك میں ۲۲ اگست كو ماہ رمضان كا آغاز

IQNA

عرب ممالك میں ۲۲ اگست كو ماہ رمضان كا آغاز

14:18 - August 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1809570
بين الاقوامی گروپ: ليبيا كے علاوہ بقیہ تمام عرب ممالك میں ۲۲ اگست ۲۰۰۹ء كو ماہ رمضان كی پہلی تاريخ ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے مصر كے روزنامہ " الاخبار" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصر كے علم نجوم كے قومی ادارے كے سربراہ "صلاح محمود" نے كہا ہے كہ ۲۲ اگست ۲۰۰۹ء كو ماہ مبارك رمضان كی پہلی تاريخ ہو گی۔ انہوں نےمزيد كہا كہ ۲۱ اگست ۲۰۰۹ء كو غروب آفتاب كے بعد مكہ مكرمہ، قاہرہ اور عرب ممالك كے بيشتر شہروں میں ماہ رمضان كا چاند نظرآ جائے گا۔
كويت كے ماہر علم فلكيات عادل السعودی نے بھی كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی "Kuna" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۱ اگست كو غروب آفتاب كے بعد بيشتر اسلامی ممالك میں ماہ رمضان كا چاند نظرآ جائے گا جبكہ ليبيا كے علم نجوم كے مركز نے اپنے ايك بيانیے میں بتايا ہے كہ ۲۰ اگست ۲۰۰۹ء كو ماہ شعبان كا اختتام ہو گا اور ۲۱ اگست ۲۰۰۹ء بروز جمعہ كو ماہ رمضان كی پہلی تاريخ ہو گی۔
442724



نظرات بینندگان
captcha