نائيجيريا میں نماز كے موضوع پر كتاب كی اشاعت

IQNA

نائيجيريا میں نماز كے موضوع پر كتاب كی اشاعت

10:41 - August 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1810184
بين الاقوامی گروپ: نائيجيريا كے دارالحكومت میں " حديبیھ" نامی اسكول مركز نے اپنی تاسيس كی ۱۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے نماز كے موضوع پر ايك كتاب شائع كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا'' نے "All Africa" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسلامی مركز "حديبیھ" كے سرپرست "عبدالرشيد" نے اس مركز كی تاسيس كی ۱۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے ايك تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ مركز ۱۹۹۹ء میں اس علاقے میں نماز كی ثقافت كے فروغ كے لئے قائم كيا گيا تھا اور اس سال اس مركز كے توسط سے نماز كی ادائيگی كے لئے "حديبیھ" نامی مسجد تعبير كی گئی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس مسجد میں نماز كی ادائيگی كے علاوہ مسلمانوں كو اسلام كی تعليم بھی دی جاتی ہے۔
ياد رہے كہ ۱۰ سال پہلے اس اسلامی مركز كی تاسيس كے وقت اس كے ممبران كی تعداد ۲۰ تھی اور اس وقت اس مركز كے ممبران كی تعداد ۴۰۰ سے زائد ہے۔
443805

نظرات بینندگان
captcha