بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے كويت كے اخبار" الرأی" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كی اسلامی انجمن نے اس وزٹ كا مقصد غير مسلموں كو اسلامی ثقافت سے آشنا كرنا قرار ديا ہے۔ ايك مسلمان مبلغ نے چينی غير مسلموں كے لئے اس مسجد كی تاريخ بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مسجد كا شمار كويت كے اہم ترين اسلامی آثار میں ہوتا ہے۔ اس وزٹ كے اختتام پر كويت كی اسلامی انجمن كے عہديداروں نے چينی غير مسلموں كو اس مسجد كی طرف سے شائع ہونے والی اسلامی كتابیں ہدیے كے طور پرپيش كیں۔
442245