بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے شام كی خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ رومانیہ میں شام كے سفير "وليد عثمان" اور رومانیہ كے وزير ثقافت كےدرميان ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالك كے درميان دينی روابط میں توسيع كے موضوع پر بات چيت ہوئی۔ اس دو طرفہ ملاقات میں اعلان كيا گيا كہ شام میں رومانیہ كے شہريوں اور رومانیہ میں شام كے شہريوں كی موجودگی دونوں ممالك كے درميان دينی روابط كے استحكام میں مددگار ثابت ہو گی۔ رومانیہ میں شام كے سفير نے كہا كہ دوطرفہ دينی روابط میں توسيع اور استحكام كے لئے دونوں ممالك كے مذہبی امور كے وزراء كی ملاقات بہت اہم ہے۔
443034