ڈاكٹر ھادی بختياری نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی انسٹیٹيوٹ كے نامہ نگاروں كی تعليمی تربيت پر مشتمل سيمينار كے مہمان خصوصی آيت اللہ العظمی جعفرسبحانی تھے۔ نامہ نگاروں نے آيت اللہ العظمی جعفرسبحانی سے ملاقات كی اور ان كے مواعظ حسنہ سے مستفيد ہونے كے بعد نماز مغرب انكی اقتداء میں ادا كی۔ انہوں نے كہا كہ اس پانچ روزہ تربيتی وركشاپ میں ممتاز نامہ نگاروں كو اسناد دی۔ واضح رہے كہ نامہ نگاروں كی تربيت پر مشتمل یہ پہلی وركشاپ تھی جس میں ۲۰۰ نامہ نگاروں نے شركت كی اور یہ تربيتی وركشاپ ۶ روز جاری رہی۔
443683