بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب میں اردن كے وزير اوقاف "عبدالفتاح صلاح" اور چند مذہبی اور سركاری شخصيات نے شركت كی۔ اردن كے بادشاہ كی اہلیہ "رانيا عبداللہ" نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اردن كی حكومت قرآنی سرگرميوں كو بہت زيادہ اہميت ديتی ہے اور اردن میں قرآنی سنٹرز اور قرآنی اداروں كی فراوانی اس كا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
444674