سعودی عرب میں بہروں كے لئے حفظ قرآن كورس كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں بہروں كے لئے حفظ قرآن كورس كا آغاز

13:17 - August 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1811185
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں "طيبہ" يونيورسٹی میں بہروں كے لئے حفظ قرآن كورس كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ "المدينۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تعليمی كورس میں سعودی عرب كے بہرے اور گونگے افراد شركت كر رہے ہیں۔ اس كورس میں ان افراد كو اشاروں كے ذريعے حفظ قرآن كی تعليم كے علاوہ اسلامی عقائد اور تفسير قرآن كی تعليم بھی اشارے كی زبان سے دی جائے گی۔
اس كورس كا دورانیہ ۲ ماہ ہے اور اس كورس كے دوران بہرے اور گونگے افراد كو اشارے كی زبان سے قرٓان مجيد كی ۱۸ سورتیں حفظ كرائی جائیں گی۔
444833
نظرات بینندگان
captcha