مراكش میں ماہ مبارك رمضان میں قرآنی مقابلوں كا اہتمام

IQNA

مراكش میں ماہ مبارك رمضان میں قرآنی مقابلوں كا اہتمام

14:51 - August 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1811798
بين الاقوامی گروپ: مراكش كے شہر "وجدہ" میں ماہ مبارك رمضان میں حفظ ،تجويد اور ترتيل قرآن كے مقابلے منعقد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مراكش كے اخبار " التجديد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مراكش كی وزارت اوقاف میں ثقافتی اور قرآنی امور كے مدير " محمد الزروقی" نے ان مقابلوں كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كا اہتمام مراكش كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كر رہی ہے۔ شہر وجدہ میں منعقد ہونے والے حفظ، تجويد اور ترتيل قرآن كے ان مقابلوں میں ۱۰ سے ۱۶ سال كی عمر كے افراد شركت كر سكیں گے۔ الزروقی نے آخر میں كہا كہ یہ مقابلے خواتين كے لئے عليحدہ منعقد كئے جائیں گے۔
445220
نظرات بینندگان
captcha