بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے خبررساں ادارے "پترا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب میں اردن كی رياست "مفرق" كے ادارہ اوقاف كے سرپرست ''محسن المساعيد" نے شركت كی۔" محسن المساعيد" نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حفظ قرآن و حديث كورسز میں ۲۱۱ افراد نے شركت كی جن میں سے ۶۱ اردنی خواتين تھیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ موسم گرما میں حفظ قرآن و حديث كے ان كورسز كا مقصد طلباء كی فراغت سے استفاہ كرتے ہوئے انہیں قرآن اور حديث نبوی (ص) سے آشنا كرنا تھا۔ ياد رہے كہ اس تقريب كے اختتام پر ان كورسز میں نماياں كاركردگی دكھناے والے طلباء كو انعامات ديئےگئے۔
446318