اردن كی رياست "مفرق" میں حفظ قرآن و حديث كورسز میں نماياں كاركردگی دكھانے والوں كی قدردانی

IQNA

اردن كی رياست "مفرق" میں حفظ قرآن و حديث كورسز میں نماياں كاركردگی دكھانے والوں كی قدردانی

20:18 - August 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1812881
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۹ اگست ۲۰۰۹ء كو اردن كی رياست "مفرق" میں حفظ قرآن و حديث كورسز میں نماياں كاركردگی دكھانے والوں كے اعزاز میں ايك تقريب منعقد ہوئی جس كا اہتمام اس رياست كے ادارہ اوقاف نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے خبررساں ادارے "پترا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب میں اردن كی رياست "مفرق" كے ادارہ اوقاف كے سرپرست ''محسن المساعيد" نے شركت كی۔" محسن المساعيد" نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حفظ قرآن و حديث كورسز میں ۲۱۱ افراد نے شركت كی جن میں سے ۶۱ اردنی خواتين تھیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ موسم گرما میں حفظ قرآن و حديث كے ان كورسز كا مقصد طلباء كی فراغت سے استفاہ كرتے ہوئے انہیں قرآن اور حديث نبوی (ص) سے آشنا كرنا تھا۔ ياد رہے كہ اس تقريب كے اختتام پر ان كورسز میں نماياں كاركردگی دكھناے والے طلباء كو انعامات ديئےگئے۔
446318

نظرات بینندگان
captcha