قرآن مجيد كی ۷۰ فيصد آيات تہذيب نفس اور اخلاقی مسائل كے متعلق ہیں: كامل گلباغی

IQNA

قرآن مجيد كی ۷۰ فيصد آيات تہذيب نفس اور اخلاقی مسائل كے متعلق ہیں: كامل گلباغی

12:56 - August 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1812987
اعزازی نامہ نگار: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كردستان شعبہ مساجد كے سربراہ نے ايك بيان میں كہا ہے كہ قرآن مجيد كی ۷۰ فيصد آيات تہذيب نفس اور اخلاقی مسائل كے متعلق ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كردستان شعبہ مساجد كے سربراہ" كامل گلباغی" نے ايك بيان میں كہا ہے كہ جو قوم و ملت قرآن واسلام كے راستہ پر گامزن ہوتی ہے اسے كوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سكتی۔ انہوں نے قرآن مجيد كو عزت و عظمت كا عظيم مينار قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ امام محمد باقر (ع) كے فرمان كی روشنی میں قرآن، آفتاب و ماہتاب كی طرح انسانی زندگی میں نورافشانی كرتا ہے۔ گلباغی نے مزيد كہا ہے كہ قرآن مجيد نے تزكیہ نفس پر بہت زيادہ زور ديا ہے اور قرآن مجيد كی ۷۰ فيصد آيات براہ راست يا بالواسطہ تہذيب نفس اور اخلاقی مسائل كے متعلق ہیں۔ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كردستان شعبہ مساجد كے سربراہ نے قرآن مجيد كی عظمت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن مجيد ايك ايسا دستور العمل ہے جسے اسلامی معاشرہ میں ہر وقت نافذ ہونا چاہیے۔
446955

نظرات بینندگان
captcha