قرآنی مقابلے اسلام شناسی كا بہترين ذريعہ ہیں: آسیہ بنت الغيب شاہ

IQNA

قرآنی مقابلے اسلام شناسی كا بہترين ذريعہ ہیں: آسیہ بنت الغيب شاہ

12:48 - August 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1813501
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كی اعلی اہلكار نے كہا ہے كہ قرآنی مقابلے، تبليغ اسلام كا بہترين ذريعہ ہیں۔
ملائيشيا میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں كے انچارج نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ اسلامك ڈويلپمنٹ كا ادارہ مختلف ذرائع سے اسلام كی نشرواشاعت میں مصروف ہے اور اس میں ايك قرآنی مقابلوں كا انعقاد ہے۔ انہوں نے كہا كہ ہمارے ادارے كی پورے ملك میں شاخیں ہیں جہاں ہر عمر كے لوگ قرآنی تعليمات سے مستفيدہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ قرآنی تعليمات معمولاً مالايو زبان میں دی جاتی ہیں ليكن عربی اور انگلش سے بھی محدود پيمانے پر استفادہ كيا جاتا ہے۔ انہوں نےمزيد كہا كہ كامياب ہونے والے طلاب كو اسناد سے نوازا جاتا ہے تاہم سب سے معتبرڈگری ، دارالقرآن عطا كرتا ہے جس كی بدولت طالب علم كو كسی بھی يونيورسٹی میں اپنی تعليم جاری ركھنےكا حق ہوتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ہمارے ادارے كا مقصد نوجوان نسل كو قرآنی تعليمات سے روشناس كرنے كے ساتھ ساتھ غير مسلموں كو دائرہ اسلام میں لانا بھی ہے۔ اسلامك ڈويلپمنٹ ادارہ كے انچارج نے كہا كہ تبليغ اسلام اور اسلام شناسی كا بہترين ذريعہ قرآنی مقابلوں كا انعقاد ہے۔
445132

نظرات بینندگان
captcha