امريكہ میں ماہ مبارك رمضان كی فضيلتوں سے آگاہی كے موضوع پر پروگرام كا آغاز

IQNA

امريكہ میں ماہ مبارك رمضان كی فضيلتوں سے آگاہی كے موضوع پر پروگرام كا آغاز

14:32 - August 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1813587
بين الاقوامی گروپ: امريكہ میں مقيم مختلف اديان كے پيروكاروں كوماہ مبارك رمضان كی فضيلتوں سے آگاہ كرنے كے لئے اس ملك كے مختلف شہروں میں سالانہ پروگرامز كا آغاز كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "المسلم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكی اسلامی كونسل كی كوششوں سے اس منصوبے كا آغاز ہوا ہے جس میں روزہ كے فوائد اور ماہ رمضان كی معنوی فضيلتوں جيسے موضوعات كو پيش كيا گيا ہے۔
اسلامی تبليغات كونسل كے نئے سربراہ "لاری شاو" نے اس بارے میں كہا كہ اس كونسل نے ماہ رمضان كے افطاری كے پروگراموں میں شركت كرنے كے لئے امريكی عہديداروں اور حكومتی اراكين كو دعوت دی ہے تاكہ وہ ماہ رمضان میں مسلمانوں كے آداب سے آگاہی حاصل كر سكیں۔ لاری شاہ نے امريكی حكام كے درميان تقسيم قرآن كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس تقسيم كا مقصد امريكی حكام اور دوسرے اديان كے پيروكاروں كو قرآن اور اس كی تعليمات سے آگاہ كرنا ہے۔
447108

نظرات بینندگان
captcha