بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Risalehabe" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دريك شہر اور اس كے اطراف كے دیہاتوں كے قرآنی سنٹرز كے طلباء كی شركت سے یہ مقابلہ منعقد ہوا جس میں شركت كرنے والوں نے شرعی اور اسلامی مسائل كے جوابات ديئے۔ دريك كے مفتی " خيرالدين كئلئچ بای" نے جوانوں كے درميان اسلامی تعليم كو رائج كرنے كے لئے اس شہر كی مسجد كی سرگرميوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ۲۰۰۹ء میں ۷۳ قرآنی اساتذہ نے ۱۴۴۵ بچوں اور جوانوں كو قرائت اور حفظ قرآن كی تعليم دی ہے جو بہت بڑی كاميابی كی دليل ہے۔
دريك كے مفتی نے آخر میں قرآنی اساتذہ اور بچوں كے والدين كا شكریہ ادا كرتے ہوئے اميد ظاہر كی كہ انشاء اللہ ان كلاسوں میں مزيد اضافہ ہو گا۔
448158