Oic نے ڈنمارك میں توہين پيغمبر (ص) پر مشتمل خاكوں كی نمائش ملتوی كرنے كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

Oic نے ڈنمارك میں توہين پيغمبر (ص) پر مشتمل خاكوں كی نمائش ملتوی كرنے كا مطالبہ كيا ہے

13:41 - August 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1814032
بين الاقوامی گروپ: oic نے ڈنمارك كے شہر اسكندر بورگ " میں پيغمبر اكرم (ص) كی اہانت پر مشتمل خاكوں كی لگائی جانے والی عنقريب نمائش كو فی الفور ملتوی كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے oic كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس ادارے نے اس قسم كے اقدامات پر متنبہ كرتے ہوئے نمائش كے عہديداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس نمائش كو ملتوی كرنے كے لیے فوری طور پر اقدام كریں۔oic كے اس بيان میں مزيد آيا ہے كہ توہين پيغمبر اكرم (ص) پر مشتمل خاكوں كی نمائش سے دنيا كے مسلمانوں كے جذبات مجروح ہوں گے۔
ياد رہے كہ یہ نمائش ۲۹ اگست كو لگائی جائے گی۔
447947
نظرات بینندگان
captcha