جرمنی میں " قرآن كی رو سے ماحوليات " كے موضوع پر نشست كا انعقاد

IQNA

جرمنی میں " قرآن كی رو سے ماحوليات " كے موضوع پر نشست كا انعقاد

15:20 - August 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1814096
بين الاقوامی گروپ: ماحوليات كی حفاظت كو اہميت دينے اور انرجی (توانائی) كے ذخائر سے بہتر استفادہ كرنے كی خاطر ۱۳ اگست كو جرمنی میں " قرآن كی رو سے ماحوليات " كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "hurriyet" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی میں تركی كے دينی امور كی يونين كے سيكرٹری جنرل سعودی آرسلان نے كہا ہے كہ اس نشست كا مقصد سن انرجی كے منصوبے كے نتائج كے بارے میں تحقيق كرنا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ہماری كوشش ہے كہ" ماحوليات در اسلام" كے موضوع پر نشست منعقد كر كے ہم مسلمانوں كو اس كی اہميت سے آگاہ كریں۔ اس كے علاوہ اگر ہم آيات الہی میں توجہ كریں تو معلوم ہوتا ہے كہ خداوند متعال نے بھی انسانوں كو ماحوليات كی حفاظت كرنے كا حكم ديا ہے۔ كيونكہ یہ كائنات خداوند متعال كی جانب سے ايك تحفہ ہے جس كی حفاظت كرنے كی كوشش كرنی چاہیے۔
447846

نظرات بینندگان
captcha