اردن میں موسم گرما میں سرگرم عمل منتخب قرآنی سنٹرز كی قدردانی اور عزت افزائی

IQNA

اردن میں موسم گرما میں سرگرم عمل منتخب قرآنی سنٹرز كی قدردانی اور عزت افزائی

14:07 - August 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1814492
قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كے علاقے ديرالليات، الكورہ اور الوسطیہ میں موسم گرما كے منتخب مراكز حفظ قرآن كی تجليل اور عزت افزائی كے لئے ايك پروگرام منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اس ملك كے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صوبہ جرش كے محكمہ اوقاف كے انچارج نے موسم گرما میں سرگرم عمل قرآنی سنٹرز كے منتخب افراد كی حوصلہ افزائی كے پروگرام میں كہا ہے كہ اردن كی وزارت اوقاف كی اہم پاليسی قرائت، تجويد اور حفظ قرآن كے پروگراموں كا اہتمام كرنا ہے۔ فايز عثامنہ نے مزيد كہا كہ اس قرآنی كورس میں شركت كرنے والے ۷ ہزار افراد نے دو مہينے كےعرصہ میں احكام، قرائت، تفسير قرآن، فقہ اور سيرت نبوی جيسے موضوعات سے آگاہی حاصل كی ہے۔
447943
نظرات بینندگان
captcha