بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "TheAmericanMuslim" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كيليفورنيا كے ادارہ كتاب كے تعاون اور تعليمی مركز "ثرشولد" كی كوششوں سے یہ تعليمی كورس ماہ رمضان كے اختتام تك جاری رہے گا۔ اس كورس میں شركت كے شائقين " www.spiritualityandpractice.com" سائٹ پر اپنے نام كا اندراج كرنے كے بعد ۲۱ اگست كو ہر روز تفسير كے ہمراہ بعض قرآنی آيات حاصل كرسكیں گے۔ اس كے علاوہ شركت كرنے والے افراد ہر روز online مختلف اساتذہ كے دروس سے استفادہ كر سكیں گے۔ اس كورس میں قرآن كريم كی مختلف آيات كی روشنی میں انسانوں كی معنوی زندگی پر اثر انداز ہونے والے ۳۰ ضروری اور اصلی موضوعات كی تعليم دی جائے گی ۔
447905