بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Ennahar" اخبار كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قرآن كريم كے یہ ترجمے اور قرائت اور تفسير قرآن پر مشتمل سی ڈيز الجزائر كی سينكڑوں مساجد ، خيراتی اداروں اور ثقافتی اور علمی انسٹیٹيوٹ میں تقسيم كیے گئے ہیں۔ سعودی حكام نے ان نسخوں كی تقسيم كا مقصد سعودی اور الجزائر عوام كے درميان تعلقات كو مزيد مستحكم كرنا بتايا ہے۔ سعودی سفارتخانے نے نيز خبر دی ہے كہ وہ دنيا كے تمام مسلمانوں كو قرآنی ترجموں كے نسخے فراہم كرنے كے لئے ۶۰ زبانوں سے زائد قرآنی ترجموں كو تمام ممالك میں تقسيم كرنے كا ارادہ ركھتا ہے۔
448163