كويت میں بہرے افراد كو روزہ كے مسائل سے آگاہ كرنے كے لئے ايك كورس كا آغاز

IQNA

كويت میں بہرے افراد كو روزہ كے مسائل سے آگاہ كرنے كے لئے ايك كورس كا آغاز

14:27 - August 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1814959
بين الاقوامی گروپ: ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے كويت میں موجود بہرے افراد كو روزہ كے مسائل سے آگاہ كرنے كی غرض سے اس ملك كے علاقے " الرقۃ" كی مسجد" أسيد بن حضير" میں ايك دينی اور علمی كورس كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور سے مربوط ادارہ ثقافت اسلامی كی كوششوں اور كويت كے بہرے افراد كی ورزشی انجمن كے تعاون سے یہ تعليمی كورس تين دن تك جاری رہےگا۔ كويت كے مبلغ اور فقیہ "عمر العيد" اس كورس میں فقہی اور شرعی مسائل بيان كریں گے اور سعودی عرب كے ماہر فقیہ " عبدالرحمن الفہيد" اشاروں كی زبان سے اس كا ترجمہ كریں گے۔ كويت كی وزارت مذہبی امور محكمہ اوقاف سے وابستہ ادارہ ثقافت اسلامی نے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ اس كورس كو منعقد كرنے كا اصلی مقصد كويت كے محكمہ اوقاف كا معاشرے كے ضرورت مند مخصوص افراد كے ساتھ تربيتی اور اخلاقی رابطہ استوار كرنا ہے۔
448879

نظرات بینندگان
captcha