بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Dunya Bulteni كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تاتارستان كے مسلمانوں كی يونين كے سربراہ " نائيلازيگانشينا" نے تركی كے سفر كے دوران اس ملك كے دينی اور مذہبی حكام سے ملاقات كرتے ہوئے تركی زبان كی اسلامی اور مذہبی تاليفات كا تاتاری زبان میں ترجمہ كرنے كے لئے ايك اسلامی مركز كے افتتاح كی خبردی ہے اور اس حوالے سے تركی كی وزارت مذہبی امور كے تعاون كا مطالبہ كيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ حالیہ سالوں میں تركی میں قرآنی اور فلسفی موضوعات كی تاليف میں قابل ديد اضافہ ہوا ہے۔ لہذا ان تاليفات كو ايك معتبر اسلامی مآخذ كے طور پر تاتاری مترجمين كے لئے قابل دسترسی بنايا جا سكتا ہے۔ لہذا اسلامی ثقافت كی ترويج اور دينی ميدان میں تركی كی سرگرميوں كا زيادہ سے زيادہ تعارف كروانے كے لیے " ترجمان اسلامی" كے عنوان سے ايك مركز كی تاسيس انتہائی ضروری ہے۔ تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردگان نے اس منصوبے كی منظوری دينے كا اعلان كيا ہے۔
448910