سویڈن كے شيعہ مؤلفين اور دانشوروں كی نشست كا انعقاد

IQNA

سویڈن كے شيعہ مؤلفين اور دانشوروں كی نشست كا انعقاد

14:55 - August 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1814981
بين الاقوامی گروپ: سویڈن كے مختلف شہروں كے شيعہ علماء ،مبلغين، مؤلفين اور صحافيوں نے اس ملك كے شہر " مالمو" كے شيعہ سنٹر میں ايك نشست منعقد كی جس میں سویڈن میں مقيم شيعوں كی مشكلات اور مسائل كے بارے میں بحث و گفتگو كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اصوات العراق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں آيت اللہ العظمی سيد محمد سعيد الحكيم كے بیٹے حجۃ الاسلام والمسلمين " سيد رياض الحكيم" اور برطانیہ اور ناروے میں مقيم بعض شيعہ دانشوروں نے بھی شركت كی۔ سيد رياض الحكيم نے اس نشست میں حاضر افراد سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دين مبين اسلام، سيرہ نبوی اور مكتب اہل بيت (ع) سے متمسك رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ عراق كے دينی مراجع تقليد مختلف ممالك میں عراقی شيعوں كے حالات سے ہميشہ آگاہ رہتے ہیں اور اپنے نمائندوں كے ذريعے شيعہ انجمنوں كے ساتھ رابطہ میں ہیں۔
اس نشست كے آخر میں سيد رياض الحكيم نے حاضرين كے شرعی، دينی اور سماجی سوالوں كے جوابات ديئے اور سویڈن كے مالمو شہر كے مختلف شيعہ مراكز كا وزٹ كيا۔
448659

نظرات بینندگان
captcha