تھائی لينڈ میں ماہ رمضان كی مناسبت سے قرآنی مقابلوں كے پروگرام كا اعلان

IQNA

تھائی لينڈ میں ماہ رمضان كی مناسبت سے قرآنی مقابلوں كے پروگرام كا اعلان

15:04 - August 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1814987
قرآنی سرگرمياں گروپ: تھائی لينڈ كے دارالحكومت بنكاك میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كی كوششوں سے اس ملك میں ماہ رمضان كی مناسبت سے قرآنی مقابلوں اور قرائت كے پروگراموں كا اعلان كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ملك كے مختلف شہروں كی مختلف مساجد ، دينی مراكز اور امام بارگاہوں میں ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے مختلف قرآنی مقابلے اور قرائت كے پروگرام منعقد ہوں گے۔ اس مقدس مہينے كے آخری جمعہ كو قدس كے عالمی دن كے موقع پر تھائی لينڈ كے اسلامی مركز میں ايك سيمينار منعقد ہو گا جس میں تھائی لينڈ كی معروف شخصيات شركت كریں گی۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق مذكورہ بالا مختلف پروگرام كے علاوہ تھائی لينڈ كے ٹی وی چينل پر سحر كے وقت شيعہ نقطہ نظر كے مطابق احكام، اسلامی معارف، احاديث ،تاريخ اسلام جيسے پروگرام نشر كیے جائیں گے اور قدس كے عالمی دن كے موقع پر، مظلوم فلسطينيوں كی حمايت میں مظاہرے بھی كیے جائیں گے۔
448735
نظرات بینندگان
captcha