ماہ مبارك رمضان كی آمد پر غزہ كے عوام كے لئےاسلامی ممالك سے امداد كی اپيل

IQNA

ماہ مبارك رمضان كی آمد پر غزہ كے عوام كے لئےاسلامی ممالك سے امداد كی اپيل

14:54 - August 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1815665
بين الاقوامی گروپ: فلسطينی پناہ گزينوں كی امدادی ٹيم (آنروا) نے اپنے ايك بيانیے مين اعلان كيا ہے كہ ماہ رمضان كی آمد كی مناسبت سے غزہ كے عوام امداد كے محتاج ہیں۔ لہذا ہم غزہ میں انسانی بحران كے خاتمے كے لئے تمام اسلامی ممالك اور اسلامی اداروں سے تعاون كا مطالبہ كرتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Ma,an" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ سے وابستہ فلسطينی پناہ گزينوں كے لئے امداد فراہم كرنے والی كمیٹی نے اپنے بيانیے میں كہا ہے كہ ماہ رمضان ،تسكين اور امداد كا مہينہ ہے۔ لہذا غزہ میں فلسطينی بے يارومددگار پناہ گزينوں كی مدد نہ كرنا مسلمانوں كے لئے انتہائی افسوسناك اور شرمناك ہے۔ اس ٹيم نے كہا كہ غزہ میں غذائی امداد اور كام كے مواقع فراہم كرنے، گھروں كی مرمت اور اس شہر كے تعليمی اور صحت كے مراكز كی تعمير نو كے لئے ۱۸۰ ميليون ڈالر كی ضرورت ہے۔ صیہونی حكومت كے وحشيانہ حملوں كے سات مہينے گزرنے كے باوجود بھی غزہ كی حالت انتہائی خطرناك ہے اور بيكاری اور بجلی كی كمی اور ديگر سہوليات نہ ہونے كی وجہ سے اس علاقے كے لوگ سخت مشكلات سے دوچار ہیں۔
450025

نظرات بینندگان
captcha