بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "Kuna" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ" عماد الدين الرشيد" نے ۲۰۰۹ء میں "قدس دنيائے عرب كے ثقافتی دارالحكومت " كے عنوان سے سوریہ میں منعقد ہونے والے جشن میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ گمشدہ معبد كو تلاش كرنے كے بہانے سے مسجد الاقصی كے نيچے صیہونی افواج كی مسلسل كھدائی آخر كار اس مقدس مكان كے انہدام كا باعث بن جائے گی۔ انہوں نے ۱۹۶۹ء كو دينس مائيكل روہان كے توسط سے مسجد الاقصی كو آگ لگانے كے واقعہ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس اقدام كی وجہ سے مسجد مقدس اس كے ستونوں اور گنبد كو بہت زيادہ نقصان پہنچا ہے ليكن صیہونی حكومت كی عدالت نے آگ لگانے والے شخص كے اعتراف كے باوجود اسے بری قرار دے ديا تھا۔
449418