تركی میں خواتين سے مخصوص قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد

IQNA

تركی میں خواتين سے مخصوص قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد

20:52 - August 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1815719
بين الاقوامی گروپ: تركی كے صوبے كوتاہيا كے شہر تاوشانلی میں خواتين سے مخصوص حفظ قرآن كے چھٹے مقابلوں كا آخری مرحلہ منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Zaman كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كے مختلف شہروں سے منتخب اور فائنل راؤنڈ میں پہنچے والی سات خواتين نے ۱۶ اگست بروز اتوار كو تاوشانلی ميونسپل كمیٹی كے كانفرنس ہال میں منصفين اورعلماء كی موجودگی میں ايك دوسرے سے مقابلہ كيا۔ تاوشانلی شہر كے مفتی الياس گوموش نے قرآنی مقابلوں كے آغاز سے قبل كہا كہ گزشتہ سال كے قرآنی مقابلوں میں تاوشانلی شہر نے پہلی پوزيشن حاسل كی تھی جس كی وجہ سے وزارت مذہبی امور نے ان مقابلوں كا چھٹا مرحلہ اسی شہر میں منعقد كيا ہے۔ ان مقابلوں میں استنبول كی فاتوش كالا، اسپارتا كی آرزو يازئجی اور ترابزون كی سبيل آراچ نے بالترتيب پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی۔ اس پروگرام كے آخر میں پوزيشن حاصل كرنے والی خواتين كو انعامات سے نواز گيا۔
449451

نظرات بینندگان
captcha