بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جنيوا شہر میں اقوام متحدہ میں امارات كے سفير " عبيد سالم الزعابی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ پروگرام سوئٹزر لينڈ كے مختلف شہروں منجملہ زوريخ ،جنيوا، لوزان اور نو شاتل میں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ پروگرام ان شہروں كے اسلامی مراكز كے تعاون سے منعقد ہو رہے ہیں جن میں مسلمانوں كے علاوہ دوسری تہذيبوں اور اديان كے پيروكار بھی شركت كر سكتے ہیں۔
451836