لندن میں انگريزی زبان كے پہلے شيعہ ٹی وی چينل كا افتتاح

IQNA

لندن میں انگريزی زبان كے پہلے شيعہ ٹی وی چينل كا افتتاح

14:49 - August 23, 2009
خبر کا کوڈ: 1816827
بين الاقوامی گروپ: لندن میں ۲۲ اگست كو انگريزی زبان كے پہلے شيعہ ٹی وی چينل كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ABNA"سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس ٹی وی چينل كا نام اہل بيت (ع) ہے جس كا افتتاح اہل بيت (ع) عالمی كونسل نے اہل بيت(ع) كے پيغام كو پھيلانے كے لئے كيا ہے اور اس كے پروگرام فقط انگريزی زبان میں ہوں گے۔ اس ٹی وی چينل كے افتتاح كا مقصد مكتب اہل بيت (ع) كی تبليغ كے علاوہ مختلف پروگراموں كو نشر كر كے مغربی ممالك میں موجود نئی شيعہ نسل كو آگاہ كرنا اور مسلمانوں كو درپيش چيلنجز كے بارے میں بحث و گفتگو كرنا ہے۔ یہ ٹی وی چينل برطانیہ كے علاوہ عنقريب امريكہ ، كينیڈا، يورپ اور مشرقی وسطی كے ممالك اور آسٹريليا میں اپنے پروگرام نشر كرے گا۔
451894

نظرات بینندگان
captcha