بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تيونس میں ايرانی كلچرل ہاؤس كے ڈائريكٹر "سيد حسن عصمتی" نے بتايا كہ ان مقابلوں میں ايرانی حافظ كل قرآن مصطفی لشگری شركت كریں گے۔ انہوں نے ماہ مبارك رمضان كے دوران اپنے پروگراموں كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ تيونس میں ايرانی كلچرل ہاؤس نے ماہ مبارك رمضان میں مختلف پروگراموں كو منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے جن كی تفصيل كچھ اس طرح ہے:
ماہ مبارك رمضان كے آخری عشرے میں پانچویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كا انعقاد، تيونس میں ايرانی سفارت خانے میں ماہ رمضان میں ہر روز ايك سپارے كی تلاوت، قدس شريف اور فلسطين كے موضوع پر پينٹنگ اور مضمون نويسی كے مقابلے۔
ياد رہے كہ ۲۲ اگست بروز ہفتہ كو تيونس میں يكم رمضان كا اعلان ہوا ہے۔
451712