امارات كے شيخ نشين علاقے رائس الخيمہ میں ۱۵ سے زائد نئی مساجد كا افتتاح

IQNA

امارات كے شيخ نشين علاقے رائس الخيمہ میں ۱۵ سے زائد نئی مساجد كا افتتاح

12:52 - August 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1817305
اعزازی نامہ نگار/علی حسينی قمی: متحدہ عرب امارات كے شيخ نشين علاقے رأس الخيمہ میں ماہ مبارك رمضان كی آمد پر ۱۵ سے زائد نئی مساجد كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے امارات میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق راس الخيمہ كے محكمہ اوقاف كے انچارج علی راشد الخنبولی نے ايك پريس كانفرنس كے دوران بتايا كہ ماہ مبارك رمضان كے آغاز كے ساتھ ہی اس علاقے میں ۱۵ سے زائد جديد مساجد كا افتتاح ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں یہ مساجد مذہبی پروگرام منعقد اور نماز جماعت قائم كرنے كے لئے آمادہ ہیں۔
451373
نظرات بینندگان
captcha