بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے امارات میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق راس الخيمہ كے محكمہ اوقاف كے انچارج علی راشد الخنبولی نے ايك پريس كانفرنس كے دوران بتايا كہ ماہ مبارك رمضان كے آغاز كے ساتھ ہی اس علاقے میں ۱۵ سے زائد جديد مساجد كا افتتاح ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں یہ مساجد مذہبی پروگرام منعقد اور نماز جماعت قائم كرنے كے لئے آمادہ ہیں۔
451373