بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "CIHAN" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ گزشتہ معيشتی نظام كے بجائے اسلامی بينك كاری كے نظام كو نافذ كرنے كے لئے روسی حكومت نے اس اسلامی نظام سے آگاہی اور اس كی خصوصيات كا تعارف كروانے كی غرض سے آئندہ چند مہينوں میں اسلامی معيشت كے تعليمی كورس كو منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔ روس كے مفتيوں كی كونسل نے اپنے ايك بيانیے میں خبر دی ہے كہ شركت كرنے والے اس كورس كے دوران اسلامی معاشی نظام كی تھيوری اور پريكٹيكل مسائل سے آگاہ ہوں گے۔ انہوں نے آخر میں كہا كہ دنيا میں موجودہ معاشی نظام كے ناكام ہونے كے بعد ايك ايسے نئے نظام كی ضرورت ہے جو اس موجودہ نظام كی جگہ لے سكے اور اس وقت اسلامی معاشی نظام سے زيادہ اس سے بہتر اور كوئی نظام نہیں ہے۔
451462