بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Risalehaber" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے صوبے عثمانیہ كے تعليم قرآن كے اٹھائيس مراكز كے نمائندوں كی شركت سے ثقافتی سنٹر " احمد شكيب ارسوی" میں منعقد ہوئے اور شركت كرنے والوں نے منصفين كے توسط سے بيان ہونے والے ۲۰ سوالوں كے جوابات دیے۔ عثمانیہ شہر كے مفتی رمضان چرتل" نے ان مقابلوں كی اختتامی تقريب میں ايك سالم معاشرے میں قرآن كے كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس تقريب میں موجود بچے اور جوان اس ملك كے مستقبل كے معمار ہیں۔ لہذا ان كی قرآن سے آگاہی ايك سالم معاشرے كی تعميرنو میں بہترين كردار ادا كر سكتی ہے۔ ان مقابلوں كے اختتام پر صوبے عثمانیہ كی علماء كونسل كی طرف سے ممتاز افراد كو انعامات سے نوازا گيا۔
451512