الجزائر میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

الجزائر میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:43 - August 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1817352
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور كے سيكرٹری نشرو اشاعت عدۃ فلاحی نے ماہ مبارك رمضان میں اس ملك میں تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے الجزائری روزنامہ " الخبر" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عدۃ فلاحی نے روزنامہ " الخبر" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلے ۲۰ سے ۲۶ ماہ مبارك رمضان تك ۳۸ ممالك كے نمائندوں كی شركت سے الجزائر كے دارالحكومت الجزيرۃ كے "دارالامم محمدیہ" میں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں امارات، سعودی عرب ، ايران ، تيونس، ليبيا، اور الجزائر كے افراد منصفی كے فرائض انجام دیں گے اور یہ مقابلے قرائت اور تفسير كے شعبوں میں منعقد ہوں گے۔ عدۃ فلاحی نے كہا كہ ان مقابلوں كے نتائج كا اعلان ۲۷ ماہ رمضان كو الجزيرہ كی مسجد جامع میں ہو گا۔ اور الجزائر كے صدر " عبدالعزيز بوتفليقہ" نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازیں گے۔
451704

نظرات بینندگان
captcha