بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے" نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲۴ ماہ مبارك رمضان تك جاری رہنے والی ان نشستوں كو مصر كے اسلامی امور كی اعلی كونسل منعقد كر رہی ہے جن میں اسلامی تفكر اور اس میں نوانديشی كی ضرورت جيسے مختلف مسائل پر گفتگو كی جائے گی۔ ان نشستوں میں شيخ الازہر " محمد سيد طنطاوی"، مصر كے مفتی '' علی جمعہ"، وزير اوقاف و مذہبی امور" محمود حمدی زقزوق"، مصری پارليمنٹ كےبين الاقوامی تعلقات كے كميشن كے انچارج "مصطفی الفقی"، پارليمنٹ كے دينی كميشن كے انچارج" احمد عمر ہاشم"، مصری مسلمان متفكر " محمد عمارہ"، الازہر كے سابقہ مشير" محمد عاشور" ،الازہر كے مبلغ " خالد لجندی" اور ديگر مذہبی اور سياسی شخصيات شركت كریں گی۔
وزير اوقاف و مذہبی امور نے كہا ہے كہ ان نشستوں كا مقصد دين اسلام كا صحيح تصور پيش كرنا ہے جو شدت پسندی كے مخالف ہے۔
452412